واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات،زیڈ او پی اور بلڈنگ سرویئر تبدیل

    واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات،زیڈ او پی اور بلڈنگ سرویئر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)ایم سی ایل کے واہگہ زون کی حدود میں 250 سے زائد غیرقانونی کمرشل تعمیرات کروانے میں ملوث زیڈ او پی عنصر عنایت اور بلڈنگ سروئیر حافظ عاقب کو ٹرانسفر کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق واہگہ زون کی حدود میں زیڈ او پی عنصر عنایت نے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لینڈ مافیا سے معاونت کے نتیجے میں 250 سے زائد کمرشل تعمیرات ف کروا دیں جس کے باعث حکومتی خزانے کو جہاں کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم کردیا گیا وہاں قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کے عوض کروڑوں روپے رشوت وصولی کی گئی۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ روڈا کی حدود اور فیروزن ایریا میں بھی زیڈ او پی عنصر عنایت نے بے پناہ خلاف ضابطہ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ شروع کروا دیا اور ترکی روڈ لکھوا ڈئیر کے گردنواح بھی سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کو بھی مکمل کروا دیا گیا۔