بغیر لائسنس ادویات بیچنے پر میڈیکل سٹور سیل
کاہنہ(نامہ نگار) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر انسپکٹر سید احمد نذیر گیلانی نے صواآصل میں کارروائی کرتے ہوئے رستم میڈیکل سٹور کو بغیر لائسنس ادویات بیچنے پر سیل کر دیا۔ سید احمد نذید گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی فرد کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانا میری ڈیوٹی کا حصہ ہے۔