پیرا میڈیکس کا مطالبات کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرنے کا فیصلہ

پیرا میڈیکس کا مطالبات کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال میں غریب اور نادار مریضوں کے لئے مفت علاج معالجہ کی سہولیات ختم ہونے کے خلاف پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلہ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹیاں سرانجام دینے جبکہ دوسرے مرحلہ میں باقاعدہ کام چھوڑ احتجاج کیا جائے گا، غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات نہ ملیں توباقاعدہ کام چھوڑ ہڑتال اوراحتجاج کیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے مفلت علاج کی سہولیات جن میں ایکسرے، سٹی سکین، الٹراساؤنڈ، ایم آر آئی ختم کرنا سراسر ظلم ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے مفت علاج معالجہ کی سہولیات بحال نہ کیں تو باقاعدہ کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا جس کے لئے ایسوسی ایشن کا آئندہ جمعرات مورخہ 20جنوری کواجلاس طلب کر کے احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔