سبز پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد 

  سبز پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سبز پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سبز پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں تنزلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان کا پاسپورٹ بدترین رینکنگ میں 108ویں نمبر پر پہنچ گیا

  ہے۔افغانستان کا پاسپورٹ 111ویں نمبر پر ہے۔پاکستان بدترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔جو پاکستانی عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سبز پاسپورٹ کو عزت دلانے کے دعوے کیے تھے۔لیکن آج پاکستان کا پاسپورٹ بدترین لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔