جماعت اسلامی کا شہری مسائل حل کرنے کیلئے اکبر چوک میں احتجاج

      جماعت اسلامی کا شہری مسائل حل کرنے کیلئے اکبر چوک میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے شہر لاہور کو مسائلستان بنادیا ہے۔ باغوں اور پھولوں کا شہر گندہ ترین شہر ہے۔شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر وں کی وجہ سے لوگ تعفن کا شکار ہیں۔شہر میں پینے کا صاف پانی لوگوں کو میسر نہیں ان خیالات کا اظہار   اکبر چوک میں شہری مسائل کے حل کیلئے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  مظاہرے میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید،صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں،نائب عظمی عمران،مرکزی سیاسی سیل انیلامحمود،فلاح خاندان سینٹر کی ڈائریکٹر عافیہ سرورپی پی ناظمہ فرزانہ،یوسی ناظمہ نائلہ اشرف،پی پی ناظمہ نجم السحر، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، صدر رابطہ امور حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور وسیم اسلم قریشی سمیت بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ عوام کو اب اپنے حقوق لینے کے لئے جاگنا ہو گا۔
پینے کے قابل نہیں ہے