انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کاآج سے آغاز

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کاآج سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         جارج ٹاؤن (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19  ورلڈ کپ آج سے  ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15جنوری کو پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ سے کرے گی۔5 فروری تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بنگلہ دیش، کینیڈا، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات، گروپ بی میں جنوبی افریقہ، بھارت، آئرلینڈ اور یوگنڈا، گروپ سی میں پاکستان، زمبابوے، افغانستان اور پاپوا نیو گنی جبکہ گروپ ڈی میں سکاٹ لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 جنوری کو پاپوا نیو گنی کے خلاف میچ سے کرے گی، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 20 جنوری کو افغانستان جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی جو 25 جنوری سے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے یکم اور 2 فروری جبکہ فائنل 5فروری کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔، گرین شرٹس نے لگاتار 2004 اور 2006 میں عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ بھارت کو سب سے زیادہ 4 مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔