پنجاب گیمز میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری

پنجاب گیمز میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں ہونے والی 73ویں پنجاب گیمز 2022 ء میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز  جاری ہیں گوجرانوالہ میں بیس بال، کبڈی، آرچری،کک باکسنگ اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز ہوئے۔

لاہور ڈویڑن کی مرد اور خواتین ٹیموں کے انتخاب کے لیے 6گیمز ٹیبل ٹینس، ہاکی، ہینڈ بال، لان ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور پینٹاتھلون کے ٹرائلز ہوئے جن میں سینکڑوں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو، ٹیبل ٹینس کے ٹرائل نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی، ہینڈ بال کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ، باغ جناح کورٹس میں لان ٹینس کے ٹرائلزپنجاب سٹیڈیم میں کوچز اور سلیکٹرز کی نگرانی میں ہوئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -