عما ن کرکٹ لیگ، پاک بھارت سابق کرکٹرز آمنے سامنے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز بیس جنوری کو عمان میں مدقابل ہوں گے۔ سابق کپتان شاہدآفریدی، محمدیوسف، شعیب اختر، مصباح الحق،شعیب ملک،کامران اکمل سمیت کئی دوسرے معروف کرکٹرز نے عمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کی حامی بھر رکھی ہے۔لیگ بیس سے انتیس جنوری تک عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ہے۔ ایونٹ میں بھارتی مہاراجہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی بھی ایک ٹیم ہوگی، پاکستانی اورسری لنکن کرکٹرز ایشیا ٹیم کاحصہ ہوں گے شائقین کرکٹ ایونٹ کو دلچسپ قرار دے رہے ہیں۔