آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز دورہ پاکستان کیلئے پر امید

  آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز دورہ پاکستان کیلئے پر امید

  

ہوبارٹ(آئی این پی)آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز  اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان نے کہا یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے،  اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ کے حوالے سے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -