منہاج یونیورسٹی گراونڈ میں ”نیشنل ٹیلنٹ چیمپئن شپ“کا انعقاد

منہاج یونیورسٹی گراونڈ میں ”نیشنل ٹیلنٹ چیمپئن شپ“کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور اور ورلڈ مارشل آرٹس اسٹائلز فیڈریشن کے اشتراک سے گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی گراونڈ میں ”نیشنل ٹیلنٹ چیمپئن شپ“کا انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں ملک بھر سے 12 مارشل آرٹس کلبز کی بوائز،گرلز ٹیموں اور آفیشلز نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے مارشل آرٹس کی مختلف کیٹگریز کاتا شو،فلائنگ ککس اینڈجمپ،ویپن، سیلف ڈیفنس باڈی لاک، پاور ہٹنگ اور بریکنگ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں  ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،صدر ورلڈ مارشل آرٹس اسٹائلز فیڈریشن سید ذوالفقار علی، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل زبیر خان نیازی،ڈپٹی چیئرمین وزیر اعلی ٰشکایات سیل زین احمد شیخ،ڈائریکٹر اسپورٹس منہاج یونیورسٹی اقبال مرتضیٰ حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس فہد سرور نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دینی چایئے  ائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجدمحمود شہزاد نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اوران کے کوچز کو مبارکباد دی۔ کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کو جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں  ایک نیا جوش و جذبہ پیداکرتی ہیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ مارشل آرٹ کھیل کے ساتھ ساتھ ایک فن بھی ہے جس میں  مہارت حاصل کرنے سے مرد و خواتین میں دفاع کی صلاحیت پید اہوتی ہیڈائریکٹر اسپورٹس منہاج یونیورسٹی اقبال مرتضیٰ حیدر نے کہا کہ فتح اور شکست کھیل کا حصہ ہیچیمپئن شپ میں محمد رضوان،سید شہباز علی قمر،محمد نعمان اور فرخ بٹ نے بطور جیوری فرائض انجام دئیے۔ چیمپئن شپ میں ضلع راولپنڈی سے بریڈن فو اسٹائل کے کھلاڑی اوصاف علی،اسامہ عامل اور مہیب نے بہترین پرفارمنس پر پہلی پوزیشن،لاہور سے شہزاد علی، جہانزیب علی اور ضیاء رحمان نے دوسری جبکہ سرفراز علی،زین العابدین اور سید محمد علی پر مشتمل ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل زبیر خان نیازی نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
۔