مالدار طبقہ ’اعتماد کی کمی‘ کے باعث اپنے اہداف پورے نہیں کر سکتا، سروے
کراچی(پ ر)سٹینڈرڈ چارٹرڈکی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کے 92 فیصد مالدار طبقے نے، وبا کے بعد، اپنی زندگی کے اہداف کو دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ یہ سروے ایشیا، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور برطانیہ میں آباد(اْبھرتے ہوئے مالدار طبقے، مالدار طبقے اور انتہائی مالدار طبقے) میں کیا گیا۔ اِسی کے ساتھ 50 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ کووِڈ19-نے مالی معاملات پر اْن کا اعتماد ختم کر دیا ہے اور اْنھیں اس بات سے روک رکھا ہے کہ وہ اپنے نئے اہداف کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کریں۔کووِڈ19-نے پاکستان کے مالدارے طبقے کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات از سرنو ترتیب دیتے وقت مستقبل پر زیادہ توجہ دیں۔ نصف افراد (49 فیصد) نے اپنا ہدف ’صحت میں بہتری‘کو بنایا ہے جبکہ 40 فیصد افراد نے اپنے اہداف ترک کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل (تعلیم یا مالی اعانت) کوہدف بنایا ہے۔