ڈیسکون نے یو اے ای میں متعدد پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کر لئے

ڈیسکون نے یو اے ای میں متعدد پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کر لئے

  

لاہور (پ ر) ڈیسکون انجینئرنگ نے اکتوبر سے دسمبر 2021کے درمیان روائیس، حبشان اور داس آئرلینڈ سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر تیل اور گیس کے شعبے میں متعدد پلانٹس کامیابی سے مکمل کئے۔ ان پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے 6ہزار سے زائد پیشہ وارانہ افرادی قوت کو متحرک کیا گیا جنہوں نے HSEکے سخت رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا، تاکہ اس مشکل وقت میں کلائنٹس کیلئے کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔ جغرافیائی طور پر مختلف آپریشنل سائٹس پر یکمشت کام کا آغاز کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، تاہم تمام پروجیکٹس کو انتہائی مہارت، پیشہ وارانہ طریقہ کار سے عملداری کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ کوویڈ 19وباء بھی ان میں سے ایک بڑا چیلنج رہی، جس کیلئے ڈیسکون نے اپنے عملہ کے ساتھ کلائنٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اضافی اقدامات کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ای او تیمور سعید کاکہنا تھا کہ ڈیسکون میں ہم ایک طے شدہ وژن اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں، اور اپنے پروجیکٹس کو عالمی معیار کے عین مطابق حل فراہم کرکے مؤثراورکم لاگت سے ان کی قدر بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمارا عملہ پیشہ وارانہ افرادی قوت کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے تمام منصوبوں کی نگرانی کرتا ہے،۔

یہی وجہ ہے کہ ہم نے تین مہینوں کی قلیل مدت میں متحدہ عرب امارات میں متعدد پلانٹس کامیابی کے ساتھ مکمل کئے جو ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ڈیسکون کی اولین ترجیح  HSEہے اور اس پر پوری توجہ کیساتھ عملدرآمد کیا جاتا ہے، جس میں ہر وقت سخت حفاظتی پروٹوکولز پر توجہ شامل ہے۔ اسی لئے ڈیسکون اپنے صارفین کیلئے پیشرفت میں شراکت دار بننے کیلئے پر عزم ہے۔  فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد پریس کلب اس شہر کی صحافتی سرگرمیوں کا محور و مرکز ہے جس میں مزید بہتری لانے کیلئے صدر شاہد علی کی قیادت میں کامیاب ہونے والا پینل بھر پور کردار ادا کرے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے کلب کی نو منتخب باڈی کیلئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جس کیلئے وہ ذاتی طور پر اُن کے ممنوں ہیں۔ انہوں نے شاہد علی کی کامیابی کو اُن کی اپنی برادری کیلئے پُر خلوص خدمات کا نتیجہ قرار دیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دور میں صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اس شہر کی بزنس کمیونٹی کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں گے۔ انہوں نے سینئرنائب صدر غلام دستگیر، نائب صدر اول علی اشفاق ہاشمی، نائب صدر دوم انجم ندیم، سیکرٹری عزا دار عابدی، جوائنٹ سیکرٹری اول رانا نعیم، جوائنٹ سیکرٹری دوم زبیر گھمن، سیکرٹری اطلاعات سعید سومی اور فنانس سیکرٹری نعیم شاکر کو بھی مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ایک متحد اور منظم تنظیم کے طور پر صحافی برادری کے ساتھ ساتھ اس شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ 

مزید :

کامرس -