تین روزہ پاکستان فرنیچراینڈ لیونگ ایکسپو کا آغاز آج سے ہوگا
لاہور(پ ر)تین روزہ پاکستان فرنیچراینڈ لیونگ ایکسپو کا آغاز ایکسپو سنٹر لاہور میں جمعہ سے ہوگا۔رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نمائش کا افتتاح کریں گی۔لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ایک بارپھر رونق میلا سجنے کوتیارہے۔تین روزہ رنگا رنگ فرنیچر اینڈلیونگ نمائش کا آغاز14,15,16جنوری سے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے جارہا ہے جہاں پاکستان اور دنیا کے خوبصورت اور دیدہ زیب فرنیچر دیکھنے اور خریدنے کا موقع ملے گا۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ نمائش میں مقامی اورغیر مقامی سطح کے اعلی معیار کے 45 برانڈز کے ورسٹائلوفرنیچر دیکھنے اور خرید نے کا نادر موقع دستیاب ہوگا۔14,15,16جنوری سے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش ہوگی۔