جیریز ڈناٹا کاخدمات میں توسیع کے ساتھ لائن مینٹی ننس سروسز کا آغاز 

  جیریز ڈناٹا کاخدمات میں توسیع کے ساتھ لائن مینٹی ننس سروسز کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)پاکستان کے صف اول کے گراؤنڈ خدمات فراہم کرنے والے ادارے، جیریز ڈناٹا نے اپنی خدمات میں وسعت لانے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایئرکرافٹ لائن مینٹی ننس سروسز کی فراہمی کے لئے مینٹی ننس آرگنائزیشن اپروول حاصل کرلی ہے اور اب یہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو اور  تکنیکی خدمات ون اسٹاپ شاپ کے انداز میں پیش کرتا ہے۔ جیریز ڈناٹا کی ٹیم کے پروفیشنل افراد مکمل لائن مینٹی ننس سپورٹ فراہم کرسکتے ہیں، وہ صارفین کی کمپنی کے طریقوں سے آگاہ اور تربیت یافتہ ہیں۔ اس اقدام کی بدولت مسافروں اور کارگو ایئرلائنوں کو بلاتعطل خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کا پہلا کسٹمر فلائی دبئی ہے جسے جیریز ڈناٹا پہلے سے ہی پاکستان کے چار ایئرپورٹس سے اور اسکے صارفین کو وسیع ریمپ اور پیسنجر ہینڈلنگ خدمات فراہم کررہا ہے۔ جیریز ڈناٹا کے وائس پریذیڈنٹ، سید حارث رضا نے کہا، "پاکستان کے صف اول کے گراؤنڈ ہینڈلر کے طور پر ہم اپنے صارفین کی ضروریات بہترین انداز سے پوری کرنے کے لئے اپنی خدمات میں مسلسل اضافہ لارہے ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ ہماری ایئرلائن پارٹنرز ہمارے پورٹ فولیو کی توسیع کا خیرمقدم کریں گی اور معیاری و بحفاظت گراؤنڈ ہینڈلنگ اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے والے ایک ہی ادارے سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ ہماری ٹیم انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار پیشہ ورانہ افراد پر مشتمل ہے جو اپنے معزز صارفین کو بحفاظت اور عالمی معیار کے ساتھ خدمات فراہم کرے گی۔" فلائی دبئی کے انجینئرنگ و مینٹی ننس شعبے کے سینئر وائس پریذیڈنٹ، مک ہلز نے کہا، "پاکستان میں لائن مینٹی ننس سروسز سمیت جیریز ڈناٹا بشمول کے ساتھ اپنا تعلق بڑھانے کے لئے ہم پرامید ہیں۔
۔ اپنی لائن مینٹی ننس کی مقامی سطح پر نگرانی فراہم کرنے والے واحد ادارے کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ ہینڈلنگ سے ہمارے فضائی بیڑے کے مینجمنٹ کی مزید مہارت بڑھے گی اور ہمارے جہاز کی تیزرفتار کارکردگی یقینی ہوگی۔" جیریز ڈناٹا شیڈول، ان شیڈول اور اے او جی خدمات کے لئے ایئر بس اور بوئنگ بی 737جہازوں کی اقسام ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گزشتہ سال، جیریز ڈناٹا نے اپنے ایئرلائن صارفین کو بحفاظت انداز سے اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی کے ساتھ اپنے آپریشنز اور خدمات میں اضافے کا عمل جاری رکھا ہے تاکہ پاکستان سے مسافروں اور قیمتی کارگو کی بحفاظت انداز سے نقل و حرکت ممکن ہو۔ اس سلسلے میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور سامان میں گہری سرمایہ کاریاں کی گئیں جن میں لاہور میں جدید ترین کارگو سہولت گاہ ہے جہاں کمپنی نے ایئرپورٹ پر کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش دو گنا کردی ہے۔ جیریز ڈناٹا کی معیاری خدمات کی بدولت اسے پورے نیٹ ورک میں 20 سے زائد کنٹرایکٹس کے حصول میں مدد ملی ہے۔ کمپنی نے جی ڈی پی اور ایاٹا کی آئی ایس اے جی او ایکریڈیشن سمیت قابل ذکر انڈسٹری سرٹیفکیشنز بھی حاصل کرلی ہیں جن سے اسکی صلاحیتوں کی توثیق ہوتی ہے اور مارکیٹ میں کاروباری  مقام سے اسکے قائدانہ کردار کی تصدیق ہوتی ہے۔ جیریز ڈناٹا پاکستان کے سات ایئرپورٹس پر 20 سے زائد ایئرلائن صارفین کو خدمات پیش کرتا ہے۔ کمپنی کی ٹیم ڈھائی ہزار سے زائد مختص ایوی ایشن پروفیشنلز پر مشتمل ہے جو سالانہ 70 لاکھ مسافروں کو تعاون اور سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کارگو ہینڈل کرتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -