کریلے کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر لی جائے، محکمہ زراعت فیصل آباد

کریلے کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر لی جائے، محکمہ زراعت فیصل آباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد  (اے پی پی):فیصل آباد، ٹوبہ، جھنگ، رحیم یارخان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، وہاڑی سمیت پنجاب میں گزشتہ سال 9992ایکڑ رقبہ پر کریلے کی کاشت سے45.59ملین ٹن پیداوار حاصل کی گئی جبکہ اس بار اس سے بھی زیادہ پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور کاشتکار وں  کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فروری کے آغاز سے سبز کریلے کی کاشت شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کر لیں تاہم معتدل آب وہواکے علاقوں میں کریلے کی کاشت جولائی تک بھی جاری رکھی جاسکتی ہے پنجاب کے شمالی اضلاع شیخوپورہ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، اوکاڑہ اور حافظ آباد بھی سبز کریلے اور بیج پیداکرنے کیلئے موزوں ہیں۔
نہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں اوسط پیداوار 116.88من فی ایکڑ رہی۔

مزید :

کامرس -