امریکہ میں مہنگائی 40 سال  کی بلند ترین سطح کو چھو گئی 

امریکہ میں مہنگائی 40 سال  کی بلند ترین سطح کو چھو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



   نیو یارک (آئی این پی)  امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح  کو چھو گئی۔ رواں ماہ کے 13 دنوں میں  مہنگائی گزشتہ ماہ سے 7 فیصد بڑھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق  امریکہ  سپلائی چین اور کارکنوں کی قلت کے باعث مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہی ہیں،  حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کی گئی مگر اس کے بھی مثبت  اثرات سامنے نہیں آئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت  میں  1.42 ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 82.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔  برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 1.10 ڈالر  بڑھنے کے بعد 84.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔رکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ  ہوا،  سونا فی اونس 8.80 ڈالرز کے اضافے کے بعد 1827.30 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت میں  40 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی فی اونس 40 سینٹ کا اضافہ ہوا، چاندی کی قیمت 23.21 ڈالر پر پہنچ گئی۔ 
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -