محکمہ خزانہ کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار 

  محکمہ خزانہ کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار کر دیا۔ محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو گاڑیاں دینے سے سمری واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے گاڑیوں کی تعداد کم کرکے دوبارہ سمری بھجوادی۔ محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار کر دیا ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن نے افسران کیلئے دس گاڑیاں مانگنے کی سمری دوبارہ محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی اشدت ضرورت ہے، 36 کی بجائے دس گاڑیاں لازمی فراہم کی جائیں۔ محکمہ پراسیکیوشن نے پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے گاڑیاں مانگی تھیں۔
محکمہ خزانہ 

مزید :

صفحہ اول -