مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کی ملاقات، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

    مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کی ملاقات، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر ...

  

      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی اور مفتی ابرار احمد نے شرکت کی۔  ملاقات میں سردار اختر مینگل نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔ ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی، منی بجٹ پر دونوں رہنماوں نے تشویش کا اظہار کیا، پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، 2022 نااہل حکمرانوں کا آخری سال ہے، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران عوام کو حساب کتاب دینے کیلئے تیار ہوجائیں، اسٹیٹ بینک جیسے خودمختار ادارے کو گروی رکھوانے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ نا لائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا ہے، نا لائق حکمرانوں کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -