سرکاری زمین پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں: عثما ن بزدار

سرکاری زمین پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں: عثما ن بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ کوٹ ادو میں قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن کے دوران423 کنال اراضی و اگزارکرائی گئی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا-سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پنجاب میں قبضہ مافیاء سے واگزار کرائی گئی اراضی کا ڈیٹا بینک بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاء سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہے گا-قبضہ مافیاء کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا-کوٹ ادومیں واگزار کرائی اراضی پر یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔  اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے قبضہ مافیاء کے خلاف کارروائی کر کے قیمتی اراضی کو واگزار کرایا۔سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی اور مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے۔ خصوصی مہمRED(ریچ ایوری ڈور)کے تحت شہریوں کوان کے گھر جاکرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کی پانچویں لہرسے محفوظ رہنے کیلئے فوری طورپر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور ہے نہ ادراک۔اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی اورپھر ان عناصر نے کورونا، ڈینگی اور مری واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اورسنگدلی ہے۔بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں۔ اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی تائید سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -