کورونا سے مزید 5 اموات، 3019افراد وائرس کا شکار 

  کورونا سے مزید 5 اموات، 3019افراد وائرس کا شکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        اسلام آباد، پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں مزید5 جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,019 افراد مہلک وائر س کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 28,992 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,312,267 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے جن کے مطابق ملک بھرمیں گز شتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 5 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 992 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علا و ہ پنجاب اورآزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 23 ہزار 230 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 651 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد رہی۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 346 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 60 ہزار45 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشما ر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 270 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3019 افراد میں کورونا و ا ئر س کی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 984 ہزار 502 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ادھر صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی اومیکرون کے وار جاری بھی ہیں۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومیکرون کے مزید 16 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں اومیکرون سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز پشاور، مردان، ملاکنڈ، سوات اور دیر اپر اے سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں او میکرون کے سب سے زیادہ 35 کیسز موجود ہیں۔
کورونا

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کرتے ہوئے کورونا کا پھیلا وروکنے کے لیے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹیگری بی اور سی ختم کردی ہے، اب کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آ سکتے ہیں، این سی او سی نے کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھنا لازمی ہوگا، یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، سعودی عرب،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا،  ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونیوالے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی اور ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہوگا، میڈیکل وجوہات، حاملہ خواتین اور 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانیوں کو لازمی ویکسین پالیسی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک بغیر ویکسین پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
پابندیوں میں نرمی

مزید :

صفحہ اول -