جگہ جگہ گندگی،صفائی نہ ہونے سے بی آر بی نہر جوہڑ میں تبدیل 

 جگہ جگہ گندگی،صفائی نہ ہونے سے بی آر بی نہر جوہڑ میں تبدیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار) بی آر بی نہر ٹھوکر نیاز بیگ تک جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیروں کے باعث اپنا روایتی حسن کھو بیٹھی،پانی کی سپلائی بنداور صفائی نہ ہونے سے نہر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی۔نہر کے اطراف میں لگائی گئی لائٹس بھی ناکا رہ ہو چکی ہیں جبکہ گندگی اور بدبو نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ نہروں کی صفائی کے حوالے سے 31جنوری کی ڈیڈ لائن ہے لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی عملی کام شروع نہیں ہو سکا تا ہم مقررہ تاریخ سے قبل نہر کی صفائی ممکن بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لئے ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ٹاسک کو قبل از وقت مکمل کرنے کی ٹھان لی ہے جس کے بعد امید ہے کہ نہر جلد اپنے روایتی حسن میں نظر آئے گی۔
بی آر بی نہر

مزید :

صفحہ اول -