الیکشن کمیشن کا ای وی ایمز، اوورسیز ووٹنگ کی وکمیٹیوں کی رپورٹس پر اظہار اطمینان

  الیکشن کمیشن کا ای وی ایمز، اوورسیز ووٹنگ کی وکمیٹیوں کی رپورٹس پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے قائم 3 کمیٹیوں کی رپورٹس اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری کے معاملے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے مشینوں کی خریداری کیلئے آر ایف پی اور ٹینڈرنگ پراسس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے او ر الیکٹرانک و و ٹنگ مشین کی خریداری سے متعلق تمام قواعد وضوابط ا ور قوانین کو مد نظر رکھاجائے، تمام پراسس و مراحل کو مد نظر رکھتے ہوئے مشین کی کوالٹی، سیکریسی اینڈ سکیورٹی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہو ئے یہ عمل مکمل کیا جائے، اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈر ز کیساتھ مشاورت کا عمل شر وع کیا جائے، انہیں اعتماد میں لیا جائے،مزیدمشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ جمعرا ت کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہو ا جس میں ممبر ان الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ودیگر سنیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے بنائی گئی تین کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس الیکشن کمیشن میں پیش کیں اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس بارے میں الیکشن کمیشن کو بریف کیا۔الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی خریداری سے لیکر استعمال تک کے تمام مراحل روڈمیپ اورپلان آف ایکشن پر بریفنگ دی گئی۔ مز یدا لیکشن کمیشن کو بتایاگیا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں تین افسروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، اور فیصلہ کیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے مشینوں کی خریداری کیلئے آر ایف پی اور ٹینڈرنگ پراسس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے او ر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری سے متعلق تمام قواعد وضوابط ا ور قوانین کو مد نظر ر کھا جائے اور تمام پراسس و مراحل کو مد نظر رکھتے ہوئے مشین کی کوالٹی، سیکریسی اینڈ سکیورٹی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ عمل مکمل کیا جائے۔ مز ید اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈر ز کیساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا جائے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ مزیدمشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جائیگی۔ اووسیزووٹنگ کے حوالے سے کمیٹی نے الیکشن کمیشن کومزید قانون سازی کی ضر ورت کیساتھ چار تجاویز پیش کیں جن میں ووٹنگ انٹرنیٹ،پوسٹل ووٹنگ، سفا رتخانے میں آن لائن ووٹنگ، الیکٹرانک پوسٹل بیلٹ ووٹنگ،اس کے علاوہ اووسیز پاکستانیوں کیلئے علیحدہ الیکٹورل کالج اورمختص نشستوں کی تجویز بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کوبتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری کے مختلف مراحل اور اس پر آنیوالے اخراجات سے متعلق مبلغ  258ارب روپے ہے مزید انکی سٹوریج اور ا نتخا با ت کے دوران مینٹی ننس اینڈ کنفیگریشن اور پولنگ سٹیشنوں پر ترسیل کے حوالے سے مشکلات اور مراحل پر بریفنگ دی گئی۔ مزید الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق مزید قا نو ن ساز ی کی ضرورت پربھی بریف کیا گیا۔
اظہار اطمینان

مزید :

صفحہ اول -