ناکام حکومت معیشت اور زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہے، زرداری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ناکام حکومت معیشت اور زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،حکومت تو پہلے دن سے ہی ناکام ہے، جمعرات کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے یوریا کھاد کے بحران پر آصف علی زرداری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت کم ہونی چاہیئے لیکن حکومت نے غریب عوام اور کسانوں کی کمر توڑ دی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت اور زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے لیکن پیپلز پارٹی کسانوں اور غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
زرداری