مسلم لیگ (ن)کی شائستہ ملک  نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

  مسلم لیگ (ن)کی شائستہ ملک  نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی شائستہ ملک نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا مسلم لیگ (ن)کی شائستہ ملک نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا،شائستہ ملک قومی اسمبلی کے حلقے این اے133 سے منتخب ہوئی ہیں یہ حلقہ ان کے شوہر پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوا تھا۔نومنتخب رکن شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی تھوک و پرچون خریداری ہوئی،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن ایک طرف جبکہ دیگر جماعتیں ایک طرف تھیں این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں مکروہ ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میری جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کو سامنے لایا جائے۔
شائستہ ملک 

مزید :

صفحہ اول -