آجاؤ مجاہد و، وقت شہادت آگیا علی امین گنڈا پور کی حکومتی اراکین کو پکار
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں دوسری مرتبہ اسٹینڈنگ ووٹنگ کے وقت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لابی میں موجود حکومتی ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آجاؤ مجاہدو وقت شہادت آگیا ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مالیاتی ضمنی بل میں اپوزیشن کی ایک ترمیم ووٹنگ کے بعد مسترد ہونے پر دونوں اطراف کے کئی ارکان لابیز میں چلے گئے اس موقع پر جب اسپیکر نے اپوزیشن کی طرف سے ایک اور ترمیم پر گنتی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اسٹینڈنگ ووٹنگ کرائی تو دونوں جانب سے لابیز میں موجود ارکان ایوان میں واپس آنے لگے،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے حکومتی ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آجاؤ مجاہدو وقت شہادت آگیا ہے۔
گنڈا پور