ٹاسک فورس پشاورسرکل کی  کاروائی،11کنکشن منقطع

ٹاسک فورس پشاورسرکل کی  کاروائی،11کنکشن منقطع

  

پشاور(نیوز رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے  پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس یونیورسٹی ٹاؤن سب ڈویژن پشاور نے گیارہ کے وی کمرشل 2 فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 11  کنڈے ہٹائے گئے جن کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے لکھ دیا گیا ہے، آپریشن کے دوران بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 7 کمرشل میٹروں کو اتارلیا گیا ہے، نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں تقریبا 10 لاکھ  روپے وصول کئے گئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -