گڑھی قمر دین عوام کا ایس ایچ او سجاد کیخلاف احتجاج 

گڑھی قمر دین عوام کا ایس ایچ او سجاد کیخلاف احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) گڑھی قمر دین کے رہائشیوں نے سابقہ ایس ایچ او مچنی گیٹ سجاد خان کے مظالم اور مبینہ دھمکیوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف،تحفظ اور مذکورہ ایس ایچ اوسے ہماری گاڑیاں اور نقدی واگزار کرائی جائے۔مظاہرے کی قیادت سیف الرحمن اور دیگر افراد کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایچ او تھانہ میچنی گیٹ سجاد خان نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا، گھر میں لوٹ مار کی جبکہ الزام لگایا کہ ایس ایچ او نے گھر سے 12 لاکھ روپے نقد اور 4 گاڑیاں غیرقانونی طور پر اپنے قبضے میں لیں، پھر 16 لاکھ روپے مزید رشوت مانگی اور ایس ایچ او نے اسلام آباد پولیس کے انچارج لیاقت موچڑ،اے ایس آئی نور اللہ،ای ایس ائی حبیب اللہ،کانسٹیبل عنایت عرف خٹک،کانسٹیبل شہزاد اور کانسٹیبل نشاد کے ساتھ مل کر ہمارے مشران پر جھوٹے مقدمات درج کئے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااور ائی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ایس ایچ او اور اسلام آباد پولیس کے خلاف کارروائی کر کے میری گاڑیاں واپس دلائی جائے اور مجھ سے لئے گئے رقوم واپس کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔