چکدرہ،پولیس کے ہاتھوں موبائل دکان لوٹنے والے ملزمان گرفتار

چکدرہ،پولیس کے ہاتھوں موبائل دکان لوٹنے والے ملزمان گرفتار

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)چکدرہ پولیس کی کامیاب کاروائی، موبائل فونزکی دکان لوٹنے والے ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا،ایس پی انسٹی گیشن مشتاق خان کی ایس ڈی پی او آدینزئی پرویز خان، ایس ایچ او چکدرہ انسپکٹر بخت جمال خان اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ چکدرہ میں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر مشتاق خان نے بتایاکہ 26اکتوبر 2021کو چکدرہ بازار میں نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز کی دکان لوٹ لر لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فونز چوری کئے تھے اورچکدرہ پولیس نے مستغیث مالک دکان ظہور احمد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیاتھاجس میں ملزمان کاسراغ لگاناایک بڑا چیلنج تھا تاہم ڈی پی او لوئر دیر عرفان اللہ خان کی واضح ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او آدینزئی پرویزخان اور ایس او چکدرہ بخت جمال کی سرکردگی میں چکدرہ پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے گزشتہ روز ملزمان تواب اور بہادر شاہ جو کہ کبل سوات کے رہائشی ہیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ مجموعی طور08 لاکھ روپے مالیت کے22 عدد موبائل فونز اور تین عدد ٹیبلیٹس برآمد کرلئے گئے،اس موقع پر دکان کے مالک ندیم نے بہترین کارکردگی پر چکدرہ پولیس کے لئے 30 ہزارروپے نقد کااعلان بھی کیا، اس سے قبل انجمن تاجراں کے زیراہتمام تقریب میں انجمن تاجران کے صدر خواجہ فیض الغفور، نائب صدر علی بادشاہ، جنرل سیکرٹری اکبر خان سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں پولیس کی کاردگی کوشاندارالفاظ سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیاب کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -