تیمر گرہ، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے

تیمر گرہ، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       تیمرگرہ (بیورورپورٹ) سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف ملاکنڈ درہ کے درجنوں دیہات کے عوام سڑکوں پر نکل کر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے سڑک کئی گھنٹوں تک بلا ک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ سوئی گیس اور پی ٹی ائی ارکان اسمبلی کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اس حوالے سے ملاکنڈ دورہ کے موا ضعات، کوھیرے، ملاکنڈ با لا، ملاکنڈ  پائین، دولئی، شرغشو، مانو گے، شیرا، سراز غو  ودیگر مو اضعات  کے سینکڑوں افراد نے بلامبٹ  میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے دفتر کے سامنے مین سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاجی مظا ہرہ کیا جس سے  عمائدین علاقہ حاجی معشوق جان، حاجی گل میر خان، عبدالمستعان، عمران محمد، رحیم گل معصوم، سلطان زیب، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ  تین ماہ سے ملاکنڈ درہ کے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے عوام کے چولہے ٹھنڈے پر گئے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے کئی بار محکمہ سو ئی گیس حکام سے رابطہ کیا لیکن یقین دھا نیوں کے باجود سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کے خواتین کو کھا نا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اس وجہ سے عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوئے انھوں نے  حکمران جما عت  کے ا رکان اسمبلی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کی  ہے  سڑک بلاک ہونے سے باجوڑ،  جندول، میدان  تیمرگرہ اور ملحقہ علاقوں کی ٹریفک کئی گھنٹے بلاک رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد میں ضلعی انتظامیہ اور سوئی گیس حکام کی یقین دھانی پر  مظا ہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔