ظہور بابر آفریدی ڈی پی او ایبٹ آباد کے زیر صدارت ماہانہ اجلاس

ظہور بابر آفریدی ڈی پی او ایبٹ آباد کے زیر صدارت ماہانہ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کا ماہانہ اجلاس ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے ماہانہ اجلاس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد عارف جاوید، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق ضلع، ایبٹ آباد کے جملہ سرکلز کے ڈی ایس پیز،  تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران، آفس سٹاف اور دیگر شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے تمام تھانہ جات کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات دیں۔ ضلعی پولیس سربراہ نے حالیہ برف باری کے دوران، مشکل ترین حالات میں سیاحوں کا تحفظ یقینی بنانے اور شدید موسم میں اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دینے پر گلیات سرکل اور نواں شہر پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ تھانہ لورہ کی حدود میں گزشتہ دنوں ڈکیتوں کے ساتھ مقابلے میں ملزم کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ایچ او لورہ کو تعریفی سند اور کیش ریوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اجلاس کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خطاب میں تمام افسران کو میرٹ کی بالادستی، انصاف کی فراہمی، مظلوم افراد کی داد رسی یقینی بنانے، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے، قبضہ مافیا، ہوائی فائرنگ، پیشہ ور بھکاریوں، غیرقانونی اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دیں۔ جبکہ ہوٹل سراوں میں رہائش اختیار کرنے والے افراد، کرایہ داران کا ریکارڈر ترتیب دینے سمیت نیشنل ایکشن پلان کے تحت، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال، حساس مقامات، بس اڈہ جات کی سکیورٹی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اجلاس کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے آمدہ الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شدہ قواعد و ضوابط پر عملدر آمد یقینی بنانے اور پر امن الیکشن کے انعقاد پر اثر انداز ہونے والے عوامل کا سدباب کرنے اور جامع سکیورٹی پلان مرتب کرنی کی ہدایات دیں۔