محمود اسلم وزیر کی منشیات ڈیلرز کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایت

محمود اسلم وزیر کی منشیات ڈیلرز کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز،محمود اسلم وزیر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری انسدا منشیات مہم میں وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی عاکف نواز SHO تھانہ ایکسائز مردان اور وقاراحمد خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پرمردان نوشہرہ روڈ پر گاڑی نمبر LWF 5659  کو روک کر تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 36000 گرام (36 کلو گرام) چرس برآمد کی،  ملزم محمد راحیل ولد محمد وکیل ساکن چک نمر 484 تھوتھیاں سمندری فیصل آباد کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا- اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔ ان کے خلاف ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، محکمہ ایکسائز فیلڈافسران کو بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات پہلے سے جاری کئے گئے ہیں۔ صوبے کو منشیات کی لعنت سے صاف کرکے ہی دم لیں گے۔ اس موقع پرمحمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے متعلقہ عملے کی کارروائی کو سراہا اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -