بنوں،قتل واقدام قتل کا اشتہاری سہولت کار سمیت گرفتار
بنوں (نمائندہ خصوصی)قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرمان اشتہاری تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کئے جبکہ ان کا سہولت کار بھی دھر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر وحید نور خان معہ پارٹی پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان خٹک کی قیادت میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مقدمہ 1251 مورخہ 08/10/2021 جرم 302/324/34 PPC تھانہ صدر میں مطلوب مجرمان اشتہاری اکرام اللہ ولد راقیاز، مہران اللہ ولد اکرام اللہ سکنائے کوٹکہ طلب شاہ کو گرفتار کئے جبکہ ان کا سہولت کار عمر قیاز خان ولد گل باز خان سکنہ کوٹ عادل کو بھی بجرم 216 میں گرفتار کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا۔