پولیس کی کامیاب کارروائی،گھر سے نقدی اور سونا چوری کرنیوالا گرفتار 

پولیس کی کامیاب کارروائی،گھر سے نقدی اور سونا چوری کرنیوالا گرفتار 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی، گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے والا ملز م گرفتار، مالِ مسروقہ سامان برآمد، ملزم بند بحوالہ تھانہ،  تفتیش شروع*تفصیلات کے مطابق مسمی اسداللہ خان ولد ہدایت خان سکنہ مکان نمبر346/E تحصیل گلی نے مورخہ 09.12.2021کو تھانہ سٹی پولیس کو رپورٹ کی کہ بوقت قریب 13:00تا 14:00بجے دن اُن کے گھر سے کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے چوری کرکے 01عدد مکمل سیٹ3تولے،  02عدد چین وزنی 3تولے،   05عدد انگوٹھیاں وزنی 5تولے،  08عدد کانٹے وزنی 2تولے،  01جوڑہ ٹاپس،  01عدد انگوٹھی ٹوٹی ہوئی کل 13 تولے سونا زیورات اور4/5ہزار روپے نقد چوری کرکے لے گئے ہیں۔جس کی رپورٹ نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف مقدمہ 1773مورخہ14.12.2021جرم PPC 380 تھانہ سٹی درج رجسٹر کی گئی۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں عمران شاہد نے  ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء حسن کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد ریاض خان خٹک، ایس ایچ او/ تفتیشی آفیسر تھانہ سٹی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کے برآمدگی کے احکامات صادر کئے۔ ڈی پی او بنوں کی ہدایات کی روشنی میں ٹیم نے دن رات ایک کرکے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور جدید تکنیکی آلات کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ملزم نعمت اللہ عرف رحمت اللہ ولد ساتم خان سکنہ غوڑہ بکاخیل حال سوکڑی جبار نزد گونگیانو سکول کوٹریس کرکے گرفتار کیا ملزم کی نشاندہی پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی امان اللہ خان ہمراہ نفری پولیس و لیڈ ی کانسٹیبل ملزم کے گھر کی سرچ کی گئی۔ دوران خانہ تلاشی ملزم کے گھر سے سرقہ شدہ سونا زیورات محمولہ 01عدد ہار بمعہ بالیاں،  06عدد انگوٹھیاں،  02عدد چھوٹے بالیاں،  01عدد چھین بمعہ بالیاں،  02عدد ٹاپس،  02عد د فینسی بٹن،  01عدد چھوٹے بالیاں،  01عدد گلے کا ہار،  01عد د موبائل ٹیبلٹ،  01عدد سلائی شدہ جوڑا (زنانہ)،  نقد رقم،  01عدد ہرلنس برنگ نیلا،  01عدد چھوٹا سفید پرس،  01عدد انگوٹھی ڈبہ برنگ کالا،  01عدد انگوٹھی ڈبہ برنگ سرخ،  01عدد ہار کا ڈبہ برنگ سبز برآمد کرکے بطو ر وجہ ثبوت بروئے فرد قبضہ پولیس کئے۔ مدعی مقدمہ بالا اسد اللہ خان نے جملہ بالا سونا اپنی ملکیت شناخت کرائی اور بتلایا کہ یہ وہی زیورات ہیں جو دوران وقوعہ اُن کے گھر سے چوری ہوئے تھے۔ ملزم نے دورا ن تفتیش یہ بھی اعتراف کیاکہ وہ یہ واردات چھوٹے بچوں کے ذریعے کرواتا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش شرو ع ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈی ایس پی ہیڈ کوار ٹر محمد ریاض خان خٹک نے کہا کہ بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پوری طرح متحرک ہے۔عوام کی جان ومال کی تخفظ پولیس کی اولین فرائض میں سے ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کہیں پر بھی اس طرح کا وقوعہ سرزد نہ ہو۔ تاہم اگر کوئی ایسا وقوعہ رونما بھی ہوجائے توملزم پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کرنے میں عوام بنوں پولیس کے ساتھ تعاؤن کرے کیونکہ عوام کی تعاؤن کے بغیر کامیابی تک رسائی ناممکن ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -