سی سی پی او کا تھانہ بھانہ ماڑی  میں تعمیراتی کام کا افتتاح

سی سی پی او کا تھانہ بھانہ ماڑی  میں تعمیراتی کام کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او عباس احسن نے تھانہ بھانہ ماڑی میں ہونے والے تزئین و آرائش اور دیگر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایم پی اے ملک واجد اور ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید سمیت ایس پی سٹی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، افتتاح کے موقع پر سی سی پی او نے نئے تعمیر ہونے والے دفاتر، حوالات اور دیگر تعمیرات سمیت سائلین کی سہولت کی کا خاطر تعمیر ہونے والے محرر دفتر کا بھی جائزہ لیا اور اعلی معیار کے تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تھانہ بلڈنگ کے مختلف حصوں کامعائنہ کے دوران واضح کیا کہ پشاور میں قائم تھانوں کی تزئین و آرائش سمیت جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو پرسکون ماحوال فراہم کرنا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں کو بھی جدید اور محفوظ رہائشی سہولیات فراہمی کو یقینی بنانا ہے سی سی پی او عباس احسن نے مزید کہا کہ تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ تھانہ غربی کی از سر نو تعمیر شروع کر دی گئی ہے جس کو دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق جدید طرز پر تعمیر کیا رہا ہے جہاں عوامی سہولت کے لئے جدید دفاتر کے قیام کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کے لئے بھی آرام دہ اور محفوظ ترین جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی بیرکس تعمیر کئے جا رہے ہیں، سی سی پی او عباس احسن نے امید ظاہر کی کہ نئے دفاتر کی تعمیر سے نہ صرف سائلین کو پرسکون ماحول ملے گا جہاں سائلین اپنے داد رسی کو زیادہ بہتر انداز میں یقینی ہوتے دیکھ سکیں گے بلکہ نئی تعمیرات سے پولیس اہلکاروں کے استعداد کار میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔