پروآ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022کا عمل مکمل 

  پروآ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022کا عمل مکمل 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پروآ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022کا عمل مکمل خالدارشد صدر،جنرل سیکرٹری قیوم نواز بلوچ اور سلیم اللہ سپل سینئرنائب صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایم اے آفس پروآ میں پروآ پریس کلب کے سالانہ انتخابات کاانعقاد کیا گیا جس میں پریزائنڈنگ آفیسر کے فرائض ٹی ایم او پروآ حمیداللہ خان اور ڈاکٹرجاوید اختر نے سرانجام دئیے۔ خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے پروآ پریس کلب کے صحافیوں نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر خالد ارشد.جنرل سیکرٹری پر قیوم نواز بلوچ،سینئرنائب صدرپر سلیم اللہ سپل،جوائنٹ سیکرٹری پر ملک ادریس،فنانس سیکرٹری پر کفایت اللہ بلوچ،  نائب صدر تحمل عباس،پریس سیکرٹری ذیشان بلوچ کامیاب قرار پائے۔ بعدازاں پروآ پریس کلب کابینہ اجلاس میں چیئرمین کیلئے ملک مختیاراحمد،سرپرست کیلئے مولاناساجدمحمود اوررابطہ سیکرٹری کیلئے محمدساجد کو منتخب کیاگیا۔ پروآ پریس کلب کے انتخابی عمل میں نومنتخب تحصیل ناظم پروآ فخراللہ میانخیل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سابق تحصیل ناظم امتیازخان بلوچ،ملک فاروق احمد پروآ،ویلج ناظم ملک ارشد نوید،فضل فقیر،مختیارڈھانڈلہ،معظم خان سکھانی،نصراللہ ڈمرہ،روزی خان،امان اللہ خان ایڈووکیٹ سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ ٹی ایم او پروآ کی جانب سے خصوصی تعاون کااعلان کیا گیا۔ تحصیل ناظم پروآ فخراللہ میانخیل کی جانب سے کہاگیا کہ پروآ پریس کلب نے ہمیشہ تحصیل پروآ کے مسائل اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کیا گیا امید ہے نومنتخب کابینہ بھی مسائل اجاگر کرنے میں اپناکردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر خالد ارشد نے کہا کہ پروآ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -