کیری ڈبہ ڈرائیوروں کا ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج 

کیری ڈبہ ڈرائیوروں کا ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) کارخانوں مارکیٹ میں کیری ڈبہ ڈرائیورں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانوں کیخلاف کارخانوں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے ٹریفک پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے الزام لگایا کہ بعض ٹریفک اہلکار جرمانے یا پرچہ کی جگہ رشوت مانگتے ہیں ااور نہ دینے کی صورت میں بھای جرمانے کرتے ہیں جبکہ کارخانوں میں تعینات ٹریفک ڈی ایس پی کیری ڈبوں و آلٹو موٹر کار کے غریب ڈرائیوروں کو چھوٹی سی غلطی پر بھی ہزاروں روپے کا پرچہ تھما دیتے ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ٹریفک پولیس حکام سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔