پاکستان تحریک انصاف کو تحصیل تخت بھائی میں زبردست دھچکا، ایک اور وکٹ گر گئی 

پاکستان تحریک انصاف کو تحصیل تخت بھائی میں زبردست دھچکا، ایک اور وکٹ گر گئی 

  

         تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کو تحصیل تخت بھائی میں ایک زبردست دھچکا۔ پی ٹی آئی کا تحصیل تخت بھائی میں ایک اور وکٹ گر گئی۔ سیاسی رہنما شیر اسلم خان خٹک مرحوم کے فرزند اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے بھانجے اور سابقہ قومی اسمبلی کے امیدوار جلال خان خٹک اور بلال خان خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یہ اعلان اس نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میں کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے جلال خان خٹک اور بلال خان خٹک کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلال خان خٹک ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے خاندان نے ہمیشہ تحصیل تخت بھائی کے عوام کی خدمت کیا ہے جبکہ اس موقع پر صوبائی صدر امیر مقام نے جلال خان خٹک اور بلال خان خٹک کو پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے ٹوپی پہنائی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے عمران خان کا ساتھ دیا اس نے اپنا وقت برباد کیا اس حکومت نے جھوٹ کے انتہا کر دیا ہے۔ عمران خان کہتے تھے کہ میں  پاکستانی قوم کا خیال رکھونگا لیکن افسوس کے ساتھ اس نے خیال کے بجائے مہنگائی اور بیروزگاری کا تحفہ دیا۔ دن کو رات اور رات کو دن کہنے والے کیا حکومت کرے گا۔  ہمارے لیڈر کا مشن پاکستان قوم کی خدمت کرنا ہے اس ملک کو مشکلات  سے نکالنے والا صرف میاں نواز شریف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا آنے والا دور برا ہوگا الیکشن میں ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا اور نہ کوئی ٹکٹ لے گا۔ میرے لیڈر پر آج تک کرپشن کا ایک پیسہ بھی ثابت نہیں ہوا۔ ہم اس نالائق حکومت کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس کے لیڈر نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اس ملک کو بحرانوں میں سے نکالنے کی صلاحیت صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف میں ہے۔ اور عوام ان کی قیادت میں جوق در جوق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ یاد رہے جلال خان خٹک نے قومی اسمبلی کے امیدوار پر بھی الیکشن کرچکے ہیں اور ان کے والد شیر اسلم خان خٹک مرحوم جن کا شمار ملک کے بہترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ جب کہ اس موقع پر ایم پی اے جمشید خان مہمند،  ایم پی اے اختیار ولی، مردان ڈویژن صدر عنایت بادشاہ،حاجی ولی رحمان، مسلم لیگی رہنما جن میں حاجی عبدالسلام،حبیب النجات عرف بجات،  حاجی سید فقیر،  جمال مہمند یوسی چیئرمین،  یوتھ ونگ ڈویژن کے صدر ثاقب خان،  عابد خان،  عمر لالا،  معمور لالا،  مسلم لیگ ن کے انقلابی شاعر شیرزمان ٹکر، ڈاکٹر  رحمت گل،  حاجی رفیق خان،  قیصر ثانی یوتھ ونگ پی کے 55 کے صدر،  فاروق مست خیل، زبیر خان،  امجد خان،  انجینئر شکیل خان،حاجی محمد ایاز خان اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے- 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -