سربراہ پاک فضائیہ سے کانگوکے چیف آف لینڈ فورسز کی ملاقات
اسلام آباد(آئی این پی) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسے کانگوکے چیف آف لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل سکابویاسِندہ فال نے ملاقات کی، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کانگوکے چیف آف لینڈ فورسز نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سربراہ پاک فضائیہ کا دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات