سری لنکا کا آئی ایم ایف پیکج لینے سے انکار‘ چین سے رجوع کا عندیہ 

 سری لنکا کا آئی ایم ایف پیکج لینے سے انکار‘ چین سے رجوع کا عندیہ 

  

 کولمبو (آئی این پی) سری لنکا نے اپنی لنکا بچالی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پیکیج لینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جانے سے انکار کردیا ہے۔سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر کا اجیت نیوارڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سری لنکن مرکزی بینک کے گورنر پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے بیل ا?ؤٹ پیکج لے لیں تاہم انہوں نے اس دباؤ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھی ایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔

سری لنکا

مزید :

صفحہ اول -