کراچی، بااثر قیدیوں کو سہولیات دینے والے سرکاری،نجی ہسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

  کراچی، بااثر قیدیوں کو سہولیات دینے والے سرکاری،نجی ہسپتالوں کے نیٹ ورک ...

  

      کراچی (آئی این پی)کراچی میں بااثرقیدیوں کو سہولیات دینے والے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے با اثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم پانچ نجی ہسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے، ان نجی ہسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمرالاسلام، بانٹوا انیس اورمدرکیئرہسپتال شامل ہیں۔حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی ہسپتالوں میں مالدار اور بااثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جبکہ ماضی میں چند دیگر نجی ہسپتالوں میں بھی بااثر قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے تین سرکاری ہسپتالوں میں بھی بااثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا جن میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول ہسپتال شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کو ہسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف نجی اور سرکاری ہسپتالوں سے واپس جیل منتقل کیا گیا۔ 

ہسپتال نیٹ ورک

مزید :

صفحہ اول -