کھلم کھلا منی لانڈرنگ؟ حریم شاہ نے یوٹرن لے لیا

    کھلم کھلا منی لانڈرنگ؟ حریم شاہ نے یوٹرن لے لیا

  

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان سے بھاری رقم لیکر با آسانی لندن پہنچنے کا دعوی کیاتھا تاہم ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کیں تو حریم شاہ نے یوٹرن لے لیا۔حریم شاہ نے کہا کہ میں نے مذاق میں ویڈیو بنائی تھی پاکستان سے کوئی رقم لیکر نہیں آئی،لندن میں گاڑی فروخت کرکے رقم ملی تھی۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔دوسری جانب متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدان کے حوالے سے بتادیا۔انہوں نے لندن میں ایک آفس کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔حریم شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جواب دیے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے پسندیدہ  جبکہ فیاض الحسن چوہان میرے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -