ٹنڈوالہ یار،ٹنڈو آدم میں زہریلی شراب پینے سے14افراد ہلاک

  ٹنڈوالہ یار،ٹنڈو آدم میں زہریلی شراب پینے سے14افراد ہلاک

  

        ٹنڈوآدم/ ٹنڈو الہ یار(آئی این پی)سندھ کے شہروں ٹنڈو الہ یار  اور ٹنڈوآدم میں زہریلی شراب پینے سے 14افراد دم توڑ گئے۔ پولیس  نے بتایا کہ جمعرات کو  ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب سے مزید7 افراد دم توڑگئے جس کے بعد ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب پینے سے اموات 9 ہوگئی ہیں۔کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، 9 افراد ٹنڈو الہ یار اور 5 افراد ٹنڈو آدم میں ہلاک ہوئے ہیں۔شراب کشیدگی میں ملوث ملزم بچل مگسی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچی شراب پینے سے اموات کی تعداد 20 سے زائد ہے تاہم مکمل تعداد سامنے نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ کچی شراب کے متاثرہ افراد اور ورثا پولیس کو اطلاع دینے سے گریز کرتے ہیں۔لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچی اور زہریلی شراب بیچنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔

 زہریلی شراب

مزید :

صفحہ اول -