وزیرتعلیم کی سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام، اساتذہ تعیناتی عمل مکمل کرنیکی ہدایت
پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ تعلیم حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام کیلیے اساتذہ کی عارضی تعیناتی کا عمل جلدازجلد مکمل کریں۔ پورٹل پر موجود امیدواروں کے کوائف کے مطابق لسٹیں ترتیب دی جائیں ٹاپ پر آنے والے امیدواروں کا ڈیما نسٹریشن میں کامیابی کے بعد عارضی تعیناتی کی جائے انہوں نے کہا کہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری لیول پر متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، مڈل کیلیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی انتخاب کیلیے متعلقہ ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ تعلیم ترجیحی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ سیکرٹری ایجوکیشن یحیٰی اخونزادہ، سپیشل سیکرٹری شہباز طاہر ندیم، ایڈیشنل سیکرٹری ریفامز اشفاق احمد, ڈائریکٹر ایجوکیشن خافظ محمد ابراہیم، ڈائریکٹر آئی ٹی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹیبلیٹ ان سکول پروگرام کیلیے ٹیبلیٹس کی خریداری کیلیے انتظامات مکمل ہیں اور اسی ہفتے ٹینڈرمشتہر کیاجائیگا۔ جس سے ہر سکول میں ڈیٹا کی بروقت دستیابی کیلئے ٹیبلیٹس خریدے جائینگے۔ ارلی ایج پروگرام کے حوالے سے وزیر تعلیم کو بتایاگیا کہ تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور منتخب سکولوں میں یہ پروگرام عنقریب شروع ہوگا۔وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نیایجوکیشن حکام کو ہدایت کہ رحمت اللعالمین پروگرام کی اجراء کیلیے فوری فنڈز جاری کریں میرٹ سے طلباؤطالبات کے انتخاب کیلیے تعلیمی بورڈز سے لسٹیں موصول کریں جبکہ ضرورت مند طلباؤطالبات کو سکالرشپ دینے کیلیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری کریں اور تمام پراسس جلدازجلد مکمل کریں۔ فرنیچرز پراگرس کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن نے فورم کو بتایا کہ تمام اضلاع کو تقریباً 3لاکھ سے زائد فرنیچرسپلائی ہوچکاہے اور اسی مہینے تک فیز 1 کے تمام 12لاکھ فرنیچر کاٹارگٹ مکمل کیاجائیگا۔ سکول لیڈرز بھرتی کے حوالے سے وزیر تعلیم کو بتایاگیا کہ عنقریب یہ آسامیاں مشتہر ہوجائیگی پیپرز مواداور تربیت پروگرام کیلیے تمام ترانتظامات مکمل ہیں