اس وقت وطن عزیز کو گڈ گورننس کی ضرورت ہے: محمد عاطف خان 

  اس وقت وطن عزیز کو گڈ گورننس کی ضرورت ہے: محمد عاطف خان 

  

      کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ جب تحریک انصاف اپوزیشن میں تھی تو موجودہ تمام اپوزیشن پارٹیاں اقتدار پر قابض تھی۔ اور اب جب تحریک انصاف کی حکومت ہے تو اچار پارٹیاں نئے نئے شو شے چھوڑ رہی ہیں۔ 27فروری کی لانگ مارچ یا 23مارچ کی لانگ مارچ، سب کی حشر سابقہ مارچوں کی طرح ہوگی۔ چور مچائے شور کی عادت بدلنی ہوگی۔ اس وقت وطن عزیز کو گڈ گورنس کی ضرورت ہے جن کے لئے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو یکجا ہوکر کوشش کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ پریس کلب رجسٹر ڈ تحصیل کاٹلنگ کے نومنتخب کابینہ سے حلف لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ناکامی تحریک انصاف کے لئے بہت بڑی تنبیہہ ہے۔ اور پارٹی مشاورتی کونسل نے غلطیوں سے سیکھنے اور اس کا ازالہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ تنظیم سازی پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ زیرک سیاستدان پرویز خٹک، صوبائی صدر بن چکے ہیں۔ اور ان کی سربراہی میں ضلعی اور تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔ جس سے انتخابی مہم میں مشکلات درپیش ہوئی۔ اور نتائج توقع کے مطابق حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اداروں میں گورنس میں خرابیاں ہیں۔ اور بعض ادارے بھر پور انداز میں کام کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے اصلاح کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ اور جہاں جہاں پر ریفام کی ضرورت ہے وہاں پر بھر پور اقدامات اٹھائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -