زندگی کی کامیابی کا راز خوشیاں بانٹنا اور دکھی انسانیت کی مدد کرنا ہے: شاہ فرمان
پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ زندگی کی کامیابی کا راز خوشیاں بانٹنا اور دکھی انسانیت کی مدد کرنا ہے،کے ایم یو سے تعلیم یافتہ نوجوان خوش قسمت ہیں جنہوں نے خود کو انسانیت کی مدد اور خدمت کیلئے چنا ہے،جن پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے انکا احتساب بھی سخت ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے کانووکیشن میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر نے ایم فل، پی ایچ ڈی، ماسٹر اور بیچلر امتحانات میں کامیابی حاصل کرنیوالے 218 طلباء وطالبات میں ڈگری سرٹیفکیٹس اور 105 طلباء وطالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکاکہناتھاکہ کے ایم یو سے میڈیکل کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنا اعزاز ہے۔انہوں نے پوزیشن ہولڈر سمیت تمام طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس موقع پر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 15 سال مکمل ہونے پر انتظامیہ، فیکلٹی اراکین کو بھی مبارکباد پیش کی۔ گورنرکاکہناتھا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے جو قابل ستائش ہے۔تاہم انہوں نے اس امیدکا اظہارکیا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کامیابی کے تیزی سے جاری سفر میں اپنا تعلیمی معیار برقرار رکھے گی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرضیاء الحق کی جانب سے ادارے کی مجموعی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء وطالبات سمیت ان کے والدین اور دیگر شریک ت