کراچی: منشیات فروش اے ایس آئی گرفتار
کراچی (سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کی سرپرستی کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔سینٹرل پولیس نے منشیات فروشوں کے سرپرست پولیس افسر اے ایس آئی عبدالواحد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ تھانہ جوہر آباد میں سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے تین کلو سے زائد منشیات بھی برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ چند روز قبل ایس ایچ او یوسف پلازہ عمران خان سے رشوت کے عوض تین منشیات رہا کروائے گئے تھے۔ منشیات فروشوں کی رہائی میں معطل ایس اایچ او نے مبینہ طور پر کردار ادا کیا تھا۔ گرفتار پولیس افسر کی تعیناتی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھی۔