سندھ ہائی کورٹ کاقبرستانوں  سے قبضے ختم کرانے کا حکم

      سندھ ہائی کورٹ کاقبرستانوں  سے قبضے ختم کرانے کا حکم

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے قبرستانوں سے قبضے ہر صورت ختم کرانے کا حکم دے دیا،سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایڈوکیٹ سہیل میمن سمیت دیگر درخواست گذاروں کی جانب سے روہڑی اور سکھر سمیت سندھ بھر میں قبرستانوں پر سے قبضے ختم کرانے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے درخواستوں پر گذشتہ سماعت پرجاری کردہ حکم جس میں عدالت عالیہ نے قبرستانوں پر سے قبضے ختم کرانے کے احکامات جاری کیے تھے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور دوبارہ حکم جاری کیا کہ قبرستانوں پر سے قبضے ہر صورت ختم کرائے جائیں درخواستوں پرسماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -