کراچی، بینک سے رقم لانے والے شہری کے قتل کا مقدمہ درج

     کراچی، بینک سے رقم لانے والے شہری کے قتل کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے کلفٹن بلاک نائن میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری کے قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کی جان لینا معمول بن گیا، گزشتہ روز کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے بینک سے نکلنے والے شخص سے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔قتل کے واقعے کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیاہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہری نجی بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں نکلا، کچھ فاصلے پر تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔متن کے مطابق 3موٹرسائیکلوں پر سوار تین سے چار ملزمان نے واردات کی، ملزمان بینک سے نکلوائی گئی رقم، گھڑی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتول سے73لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے، شہری گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -