مستحکم افغانستان ہمارا مقصد، دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے: فوا د چودھری

مستحکم افغانستان ہمارا مقصد، دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے: فوا د ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے، جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا گزشتہ روز وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے۔ بعد ا ز اں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں، ترمیم کے تحت جج تحریری طور پر بتانے کا پابند ہوگا کہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ کرائم کو انجام تک پہنچانا ریاست کا کام ہے، مقدمات کو انجام تک پہنچانا ریاستی مشینری کیلئے اہم ہوتاہے، ہر کرمنل کیس میں حکومت کا عمل دخل ہو تا ہے۔ پولیس ایکٹ میں بھی ترامیم ہوئی ہیں، مقامی سطح پر نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ترامیم سے کافی فرق پڑیگا، بنیادی اصلاحات مقامی سطح پر ہونا ہیں۔ صوبوں کو چاہیے تھا بنیادی سطح پراصلاحات لاتے، عدلیہ، صوبوں اور وزارت قانون کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، وہ مقدمات جن میں عمومی ریاستی عمل متاثر ہونے کا تاثر ہو، اس پر ہرجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ہمارے ہاں تو قتل کے کیسز میں بھی فسادفی الارض کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -