مقبوضہ کشمیر، بھار ت کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک نوجوان شہید، 2شہری زخمی
سرینگر(آئی این پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں ایک کشمیر ی نوجوان کو شہید جبکہ دو شہریوں کو زخمی کر دیا‘فوج پر ہونے والے ایک حملے میں میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ 3 فوجی بھی زخمی ہو گئے۔ سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری‘ کولگام میں ایک نوجوان شہید‘2شہری زخمی کر دئیے۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے پریوان میں گزشتہ شام محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو شہری زخمی بھی ہوئے۔دریں اثنا ء اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین فوجی زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر